ہالی ووڈ فلم ' دی رائز آف اسکائی واکر' کافائنل ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ' دی رائز آف اسکائی واکر' کافائنل ٹریلر جاری
نیویارک : سائنس فکشن فلم سیریز " اسٹار وارز" فلم کا 9واں سیکوئیل" دی رائز آف اسکائی واکر " کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

 اسٹار وار کے شائقین کا انتظار بس ختم ہونے کو ہے ،نئے سیکوئیل"  دی رائز آف اسکائی واکر " کا آخری ٹریلر جاری کردیا گیا ۔جے جے ابرام کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ' دی رائز آف اسکائی واکر' میں جو اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے ان میں  ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں  جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی ٹریلر میں دکھائی گئی ہے۔اسٹار وار سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ دوسری فلم ' دی لاسٹ جڈائے'  2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔اسٹار وارزسیریز کی آخری اور تیسری فلم ' دی رائز آف اسکائی واکر'  رواں برس 20دسمبر تک امریکہ کے سینماگھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔