مہوش حیات کی مسحور کن گلوکاری ،سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم

مہوش حیات کی مسحور کن گلوکاری ،سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم
کراچی : معروف فنکارہ مہوش حیات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک عمدہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی گلوکارہ بھی ہیں ،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کی خوبصورت آواز نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی  پاکستان کی معروف فنکارہ  مہوش حیات نے  حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کو سوشل میڈیا صارفین میں  بے حد پسند کیا جارہا ہے  ۔اس ویڈیو میں مہوش حیات اسٹوڈیو میں  ایک انگریزی گانے پرپرفارم کررہی ہیں۔مہوش حیات نے اس جیمنگ سیشن  کے دوران انگریزی گانے 'کلنگ می سوفٹلی' گایا ۔اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے اور وہ بےحد خوش ہیں کہ انہیں اس گیت کو گانے کا  موقع ملاہے۔اداکارہ اس سے قبل بھی کوک اسٹوڈیو میں  گلوکار شیراز اپل کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔