عالمی باکس آفس پر فروزن 2 کا راج برقرار

عالمی باکس آفس پر فروزن 2  کا راج برقرار
لاس اینجلس: ڈزنی فلمز کی اینیمیٹڈ تخلیق" فروزن 2 " نے ریلز کے دوسرے ہفتے ہی باکس آفس کاریکارڈ توڑ دیا ۔فلم چند دنوں میں ہی13 ارب 20 کروڑ سے زائد کماکر پہلے نمبر پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم" فروزن 2 " نے باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ۔فلم نے ریلیزکے دو ہفتوں میں ہی 13 ارب 20 کروڑ کماکر باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھا ہوا ہے ۔ اس سے پہلے کسی بھی اینی میٹڈ فلم کے سیکوئل نے ریلیز کے بعد اس قدر کمائی نہیں کی ہے ۔سینما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم بچوں اور بڑوں میں پہلے حصے کی طرح ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے ۔
یاد رہے"فروزن 2 " 2013 میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم "فروزن "کا سیکوئل ہے۔ جس کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی دوسری فلم بنانے کا کام 2017 میں کیا گیا تھا اور 22 نومبر کو اسے ریلیز کردیا گیا۔ 2013 میں 150 ملین کی لاگت سے بننے والی اس فلم نے دو آسکر ایوارڈز بھی جیتے ۔
اس وقت 13 ارب 20 کروڑ کما کر "فروزن ٹو" پہلےنمبرپر جبکہ 4 ارب 18 کروڑ رکرروپے کماکر فلم "نائیوز آؤٹ "دوسرےنمبر اور 2 ارب 1 کروڑ روپے کماکر فلم" فورڈورسز فراری" تیسرے نمبر پر ہے ۔