علی ظفر کرکٹ کےمیدان میں شعیب اختر کے منتظر

علی ظفر کرکٹ  کےمیدان میں شعیب اختر کے منتظر
لاہور: سابق قومی کرکٹر شعیب اختراور گلوکار و اداکار علی ظفر کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ سامنے آیا جسے شائقین نے حد پسند کررہے ہیں ۔
مشہورسابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے گلوکارو اداکارعلی ظفر سے ٹوئٹر پر کچھ منفرد انداز میں بات چیت کی جس سے یہ بات بھی سامنے آگئی کہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی قائم ہے ۔
شعیب اخترنے علی ظفرسے کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟
جس کے جواب میں علی ظفر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ سنا ہے بڑی باؤلنگ کراتے ہیں آپ؟
شعیب اخترنے علی ظفرکو اپنی تیزباؤلنگ پرمہارت کے بارے میں یاد دلاتے ہوئے ٹائم اور جگہ بتانے کو کہا ۔
جس کے بعد علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے اور پھر انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ گراؤنڈ میں آپ کا انتظارکررہا ہوں۔

جس کے جواب میں شعیب اختر نے علی کو راک اسٹار لکھتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کرلے، جلدی ملاقات ہوگی ۔