وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کیلئے نئی برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم

وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کیلئے نئی برطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے نئی براطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نئی براطانوی ٹریول ایڈوائزری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں برطانیہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل  کی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی  صورتحال میں بہتر ی آئی ہے ،جبکہ ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا سفر  محفوظ قرار دیا گیا  تھا۔برطانیہ کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنے پر معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ 2015 کے بعد پہلی بار ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر امن ملک بن چکاہے ،پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے  محفوظ ترین  ملک ہے ۔اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر ن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام  بھی جاری کیا تھا۔