سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،7دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،7دہشت گردہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان اورمہمندمیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا جس کےدوران 7دہشت گردمارےگئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان اورمہمندمیں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا ، شمالی وزیرستان کےعدل خیل گاؤں میں کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کامزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکےآپریشن میں7دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردعلاقےسےفرارہوتےہوئےمارےگئے،دہشت گردوں سےاسلحہ،مواصلاتی آلات برآمد ہوا ہے۔

حکام کامزید کہنا تھا کہ مہمندمیں آپریشن کےدوران3دہشت گردمارےگئےجبکہ دہشت گردوں سےبھارتی ادویات،لٹریچراوردیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔