پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا کے باعث چل بسے

پی ٹی آئی کے ایم پی اے  میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا کے باعث چل بسے
پشاور:پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی میاں جمشیدالدین کاکاخیل کورونا کے باعث چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ،تاہم نوشہرہ سے تعل رکھنے والے تحریک انصاف کےایم پی اےمیاں جمشیدالدین کاکاخیل بھی کوروناسے چل بسے ہیں،رکن خیبرپختونخوااسمبلی کورونا کے باعث  کئی دنوں سے اسلام ابادکےنجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،میاں جمشید الدین کانمازہ جنازہ آبائی گاوں کاکا صاحب میں ادا کی جائے گی،میاں جمشید الدین پرویزخٹک دورمیں منسٹر ایکسائزبھی رہ چکےہیں۔میاں جمشید الدین وزیر ایکسائزبھی رہ چکےہیں۔
گزشتہ روز سندھ کے  صوبائی وزیر مرتضی بلوچ کورونا کے باعث  انتقال کر گئے تھے ۔صوبائی وزیر کچی آبادی مرتضی بلوچ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ مرتضی بلوچ آئی سی یو میں ونٹی لیٹر پر تھے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرتضیٰ بلوچ کا انتقال کورونا کے باعث ہوا،مرتضیٰ بلوچ ایک محنتی اور بہادر پارٹی رہنما تھے،مرتضیٰ بلوچ کی کمی پورا کرنا بہت مشکل ہے۔