سندھ حکومت پاکستان کو شرمندہ کروانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے:علی زیدی

سندھ حکومت پاکستان کو شرمندہ کروانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے:علی زیدی
اسلام آباد:وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےنظام تعلیم کو افسوسناک حد تک گرا دیا ہے،یہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کو شرمندہ کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ کے پی میں ایک افغان بچے نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہےجبکہ سندھ میں یہ بچہ ابتدائی تعلیم کے لیے سکول بھی نہ جا سکتا،دنیا میں تعلیم کو بنیادی انسانی حق تسلیم کیا گیا ہے لیکن سندھ میں ایسا نہیں ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت نے نظام تعلیم کو افسوسناک حد تک گرا دیا ہے،سندھ حکومت ہمیشہ کی طرح پاکستان کو شرمندہ کروانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔