ن لیگ میں صف ماتم بچھ گیا ہے:عارف حمید بھٹی کا انکشاف

ن لیگ میں صف ماتم بچھ گیا ہے:عارف حمید بھٹی کا انکشاف
لاہور: سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔
جی این این کے پروگرام"خبر ہے"میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے خاندان میں واحد پل ہے جوبچا رہا ہے ورنہ اب تک اربوں روپے کی ریکوری ہو چکی ہوتی،شریف گروپ کے سی ایف او عثمان نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں جس پر پہلی دفعہ ن لیگ کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہےکہ اگر یہ چیزیں منظر عام پر آ گئیں تو بیانیہ نہ نیا رہے گا نہ پرانا۔
سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہت سراہا ہےلیکن جب ہائیکورٹ کے جج نے درخواست مسترد کی تھی اس کا تو کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں نے آئین اور قانون کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں اور مشرف کو بھی آئین میں ترمیم کا اختیار دے دیا گیا تھاجبکہ جسٹس قیوم کو فون کر کے سزا دلوائی گئی تھی۔