وزیراعظم کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کل مظفرآباد کا دورہ کریں گے اور وزیراعظم کل مظفرآباد میں مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم عمران خان بھارت خلاف احتجاج میں بھی شرکت کریں گے اور ریلی کے شرکا سے خطاب کریں گے۔جس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑیں گے۔

حکام کےمطابق دورہ آزاد کشمیر کے دوران حریت رہنماوں سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم عمران خان کے شیڈول میں شامل ہیں۔