پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس : شاہد خاقان عباسی پرفرد جرم عائد

پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا کیس : شاہد خاقان عباسی پرفرد جرم عائد
کراچی : پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس پر سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزموں پرفردجرم عائد کردی ۔ تاہم ملزموں نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے 27 اگست کو نیب افسر اورگواہوں کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےغیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔