پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں مستقل کمی

پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں مستقل کمی
اسلام آباد: ملک بھر میں نئے کورونا کیسز اور اموات میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے15 اموات جبکہ 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، نئے کورونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے  جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنےتازہ اعداد وشمارجاری کردیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 15 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار014 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں‌ اب تک کورونا کے2 لاکھ 81 ہزار136 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 20 ہزار 836 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 675 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار286 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ روز 4889 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔
 
 پنجاب
 
 پنجاب میں  235  نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 93 ہزار 571 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک  2ہزار 157افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 
 سندھ
 
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 016 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2231 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 
خیبر پختون خوا
 
 خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34 ہزار324 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1213 افراد چل بسے۔
 
بلوچستان
 
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 136 مریض چل بسے ۔
 
اسلام آباد
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی اور وہاں مزید 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔جس کے بعد اسلام آباد میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 15 ہزار122ہوگئی ،جبکہ اموات کی تعداد 167 تک جاپہنچی ۔
 
گلگت بلتستان
 
 گلگت بلتستان میں اب تک 2ہزار 218 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 55 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
آزاد کشمیر
 
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار105 ہوچکی ہے ۔جبکہ 55 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 915 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔مجموعی طور پر اب تک ملک بھر میں  20 لاکھ 43 ہزار 870 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔