بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ ، 18سالہ لڑکی شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ ، 18سالہ لڑکی شہید
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے فتح پورگاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول  پر بلااشتعال فائرنگ کی ، بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنایا ،بھارتی فوج کی  فائرنگ سے فتح پور گاوَں کی 18 سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اوردولڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔