ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ:سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ:سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا،بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے،بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کے خلاف ہے، بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 580 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے 19 شہری شہید جبکہ 199 زخمی ہوئے۔