وفاقی پولیس نے دھرنے سے نمٹنے کے لئے شہریوں کو خبردار کر دیا

وفاقی پولیس دھرنے سے نمٹنے کے لئے شہریوں کو خبردار کر دیا
اسلام آباد: وفاقی پولیس حکام نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے بڑا اعلان کردیا، پولیس نے دھرنے کو سہولیات دینے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیاہے ، پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور احتجاج کے لئیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔پولیس کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے۔ وفاقی پولیس نے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کیمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ کو اسلام آباد سے باہر ہی روکا جائے گا۔