ہمیں بلوچستان حکومت ، چیئرمین سینیٹ،گورنرکے پی کی آفردی گئی ، مولا فضل الرحمان

ہمیں بلوچستان حکومت ، چیئرمین سینیٹ،گورنرکے پی کی آفردی گئی ، مولا فضل الرحمان
ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ،چیئرمین سینیٹ،گورنرکے پی کی آفردی گئی،لیکن ہر آفرمسترد کی کیونکہ ہم جعلی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک برقرار رہے گی، نئے الیکشن اور حکومت کے خاتمے کی جلد نوید عوام کو ملے گی، عوامی قوت سے ملکی نظام بند کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ اب ملک کے دیگر حصوں تک پھیل چکا ہے، ازسرنو عام انتخابات ہوں گے اور عوامی نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے گی لہذا وزیراعظم کے پاس کوئی راستہ نہیں استعفیٰ دینا ہی پڑے گا۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیراعظم کی تقریر میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہ ان کے شایان شان نہیں، ہم ملکی ترقی چاہتے ہیں تاہم موجودہ حکومت میں ترقی سکڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید بالکل ختم ہوگئی ہے، ایسی حکومت کو مزید وقت نہیں دیاجائے گا جب کہ اوروں کو چور کہنے والے اب احتساب سے ڈر رہے ہیں۔