قائم مقام چیف الیکشن کمشنرآج عہدے کاحلف اٹھائیں گے

قائم مقام چیف الیکشن کمشنرآج عہدے کاحلف اٹھائیں گے
اسلام آباد: آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 217 کے تحت جسٹس الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزچیف کمشنر سردار محمد رضا اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں جس کے بعدجسٹس الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ الیکشن کمیشن ممبر کے پی کے ارشاد قیصر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے عہدے کا حلف لیں گے۔ قائم مقام چیف کمشنر کی حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے نو بجے الیکشن کمیشن میں منعقد ہوگی ۔ مستقل چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہو گا۔
اس وقت الیکشن کمیشن میں اہم کیسسز زیر سماعت ہیں جن میں پی ٹی آئی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعلق کیسسز زیرسماعت ہیں۔
 یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 217 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی غیر موجودگی یا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں سینئر ممبر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر تعینات ہوتے ہیں۔