الطاف ابراہیم نےقائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا

جسٹس الطاف ابراہیم نےقائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا
اسلام آباد: آئین کے آرٹیکل 217 کے تحت الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا اپنے عہدے سے ریٹائرہوئے ہیں جس کے بعد جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن پنجاب کے سینئرممبر ہیں ۔ قائم مقام چیف کمشنر کی حلف برداری کی تقریب صبح ساڑھے نو بجے الیکشن کمیشن میں منعقدہوئی ۔
مستقل چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو ہو گا۔ یاد رہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن میں اہم کیسسز زیر سماعت ہیں جن میں پی ٹی آئی مبینہ غیر ملکی پارٹی فنڈنگ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے متعلق کیسسز شامل ہیں۔