ڈی جی آئی ایس پی آر کی انگریزی اخبار کی خبر کی تردید

ڈی جی آئی ایس پی آر کی انگریزی اخبار کی خبر کی تردید
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کر دی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگریزی اخبار کی خبر کی تردید کی۔ اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آج روزنامہ ڈان میں چھپنے والی پاک ایران سیکورٹی فورسز کی مشترکہ بارڈر پٹرولنگ کی خبر درست نہیں، پاک ایران فورسز کی مشترکہ بارڈر پٹرولنگ کی خبر غلط ہے،پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کریں گی۔