آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النیہان سے ملاقات

آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النیہان سے ملاقات
ابو ظہبی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النیہان سے ملاقات کی،اس دوران علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچے،جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کےولی عہد شیخ محمد زید بن النیہان سے ملاقات کی ۔ اس دوران علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسی کے امور  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔