بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مند ،دورے کا شیڈول جاری

بنگلہ دیش پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مند ،دورے کا شیڈول جاری
لاہور:بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مند ہو گئی،بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہو گیا، دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹی20،ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔
کرکٹ کے میدان سے ایک بار پھر پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا،سیریز میں شامل 3 ٹی20،ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم24سے27جنوری تک لاہورمیں 3ٹی 20میچز کھیلے گی،7سے 11فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کےدرمیان ایک روزہ میچ 3 اپریل کوکراچی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔