سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے اداکار و گلوکار بن گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے اداکار و گلوکار بن گئے
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے اداکار و گلوکار بن گئے،مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے24 سالہ بزل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ میں تعلیم حاصل کی اور بزل مشتاق اداکار و گلوکار بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا ہے،مشتاق احمد کے صاحبزادے جلد اداکاری میں بھی جوہر دکھائیں گے۔

اس حوالے سے سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کا شوق ہے میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا، اپنے بیٹے کے لیے نیک خواہشات ہیں،جہاں ضرورت ہوئی سپورٹ کروں گا،ہر فیلڈ میں اچھے لوگ ہیں جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں،بزل کو اس کی حدود کا بتایا کہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے فیملی کا نام متاثر ہو۔