آسٹریلیا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کےساتھ میچزملتوی

آسٹریلیا کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کےساتھ میچزملتوی
میلبورن: کورونا وائرس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 2021-22 تک ملتوی کردی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ کرونا وائرس کے باعث ختم کردیا گیا ۔ اس ٹیسٹ میچ کی میزبانی نومبر میں پرتھ نے کرنی تھی تاہم کورونا کی وجہ سے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور اس کی تیاری کیلئے ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر دورانیہ کی سیریز بھی ملتوی ہوچکی ہیں۔
 کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کرنا بے حد مشکل ہو گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا دورہ آسٹریلیا 2023 کے اختتام سے پہلے شیڈول کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چار ٹیسٹ میچز، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی تفصیلات کی جلد ہی تصدیق کی جائے گی ۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا ہر حال میں بھارت کیساتھ سیریز کو یقینی بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے ۔