آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءنے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءنے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا
دبئی : آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءسب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ ایونٹ ثابت ہوا ہے جسے دنیا بھر میں 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کو دنیا بھر میں 1.6 بلین ناظرین نے دیکھا اور 200 ممالک میں 25 پارٹنر براڈ کاسٹرز کی جانب سے 20 ہزار گھنٹوں کی کوریج کی گئی۔

آئی سی سی کے اعداد و شمار کے مطابق میگا ایونٹ سے 41 فیصد خواتین ناظرین لطف اندوز ہوئیں جبکہ 32 فیصد ناظرین کی عمریں 18 سے 34 برس کے درمیان تھیں۔