ماضی بھول کر توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز رکھی ہے: عمراکمل

ماضی بھول کر توجہ آنے والے میچوں پر مرکوز رکھی ہے: عمراکمل
لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں بلایا جانا میرے لیے ایک نیا آغاز ہے، ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا بلکہ سب کچھ بھول کر آنے والے میچوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب کوچنگ کا عملہ بھی نیا ہے اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا۔ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں نئی ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کروں گا اور سخت محنت کر کے پاکستان کیلئے کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا
عمر اکمل کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، کوکا بورا کی گیند ہماری ہوم سیریز اور انٹرنیشنل میچوں میں استعمال ہوتی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اس گیند کے استعمال سے بلے بازوں اور باولرز دونوں کو ہی فائدہ ہوگا۔