بچوں کے ساتھ زیادتی:آفرید ی کا مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ

بچوں کے ساتھ زیادتی:آفرید ی کا مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے زیادتی کے مجرموں کوسرعام پھانسی دینے کامطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قصور میں بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے معاملے پر شدید ردعمل  دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہورہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کیا پنجاب میں آپ کے پاس بہترین اور تجربہ کار بندہ نہیں ہے؟ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جبکہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتہ ہے۔