ٹوکیو،اولمپکس 2020ء کی میزبانی کے لیے تیار

ٹوکیو،اولمپکس 2020ء کی میزبانی کے لیے تیار
ٹوکیو: اولمپکس 2020 کی میزبانی کا اعزاز ایک بار پھر جاپان کو مل گیا ہے۔ اولمپکس کے یہ مقابلے 24 جولائی سے 9 اگست 2020تک جاری رہیں گے۔
جاپان دنیا بھر میں سیاحت کے لیے مشہور ہے اوراولمپکس کے سلسلے میں جاپان میں تیاریاں  زور وشور سے شروع کر دی گئی ہیں ۔ کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کے انعقاد پر سال 2020میں  ٹوکیو میں تقریباً  10ملین  کے لگ بھگ افراد کی آمد متوقع ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد میں جمع ہونے کے باوجود بھی یہاں گنجائش کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں اہم پیش رفت تاکانوا گیٹ وے ہے جو کہ 1971سے واقع  ٹوکیو کے جے آریامانوت ٹرین لائن پر تعمیر کیا گیا ہے جس کا افتتاح اگلے سال متوقع ہے ۔  اولمپکس 2020کے نیشنل اسٹیڈیم کے ماہر تعمیرات بھی وہی ہیں جہنوں نے اس ٹریک کو ڈیزائن کیا ہے ۔شبویا ،اسٹیشن کے اردگرد کے علاقوں کو بھی ازسر نو تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ  کئی دہائیوں سے شہر کی  تفریحی ،کاروباری اورنقل وحمل کا اہم مرکز رہا ہے ۔اس میں 230میٹر فلک بوس عمارت ، شبویا اسکوائربھی شامل ہے جو کہ شبویا اسٹیشن کے ساتھ ہی واقع ہے ۔اس عمارت کویکم نومبر کوکاروبار کے لیے کھولا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی پڑوس میں واقع   'میجی جنگو '  میوزیم اکتوبر کے آخر میں عوام کے لیے کھولا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت صرف ٹوکیو ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں 108 شنکانسن "بلٹ ٹرین " اسٹیشنز پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرے گی ۔
اولمپکس کے موقع پر  جاپانی حکومت نے ایک خاص ویب سائٹ بھی  شروع کی ہے جس میں  ڈائننگ یا کھانے سے متعلقہ لسانی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی اور  اس  ویب سائٹ پر مختلف ریسٹورنٹس کے بارے میں معلومات دی جائیں گی جہاں کئی طرح کی زبانوں والے مینیو موجود ہوں گے۔ جبکہ رہائش کے لیے 2020میں ٹوکیو میں مزید 30ہزار ہوٹل کے کمروں کی  دستیابی کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر رہائشی کمروں کی تعدادایک لاکھ 20ہزار ہوجائے گی ۔اولمپکس میں 43مقامات پر 30ایونٹ منعقد کیے جائیں گے  جو کہ جلد از جلد اختتام پذیر ہونگے ۔ کھیلوں کے یہ   دلچسپ مقابلے  'یویوگی اور ہبیہ ' پارک سمیت دس عوامی مقامات سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔