بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا
لاہور:بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے کا بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز  ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں  بوم بوم آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔پاکستانی آل راؤنڈر بوبوم آفریدی ٹی 20 میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے ،تاہم اب ویرات کوہلی بھی اس مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف موہالی میں ٹی 20 میچ کے دوران ناقابل شکست 72رنز بنائے اور شاہد آفریدی کے بعد دوسرے کھلاڑی بنے جنہوں نے 11 میچز میں مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیے ہیں،جبکہ افغانستان کے محمد نبی 12 میچز میں یہ ایوارڈ حاصل کر کے پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ویرات کوہلی نے 71ٹی 20 میچز میں 2441 رنز بنا کر اپنی ہی ٹیم کے بلے باز روہت شرما کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ،اور ان کے ٹی 20 میچز میں اوسط رنز بھی 50 پر پہنچ گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کوہلی نےٹی 20 کرکٹ میں 22ویں ہاف سینچری بنا کر  ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ۔ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بلے باز بن گئے  ہیں جن کے تینوں فارمیت میں اوسط رنز پچاس سے اوپر پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان کے مشہور سابق آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی کو مبارکبا پیش کی اور انہیں ایک عظیم کھلاڑی قرار دیا۔