دورہ بھارت سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر باغی

دورہ بھارت سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی باغی
ڈھاکہ : بنگلہ دیشی کرکٹرز دورہ بھارت سے قبل باغی ہو گئے،بنگالی ٹائیگرز نے تنخواہیں بڑھنے تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کرکٹ کے معاملات میں بہتری تک مستقبل قریب میں کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ بنگالی کرکٹرز نے دورہ بھارت سے قبل ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ،بنگالی ٹائیگرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،تاہم کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے 11 مطالبات بھی پیش کر دئیے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کرکٹ کے نظام اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فرنچائز کے ماڈل کے سلسلے میں کھلاڑیوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع جاری ہے ،جہاں کھلاڑیوں کی اوسط آمدنی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔کھلاڑیوں کے تحفظات میں اس وقت زیادہ اضافہ ہوا جب رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ نہیں کیا گیا۔