محمد عامر آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے

محمد عامر آئی سی سی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے
دبئی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کے باؤلرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ایک روزہ میچز کی رینکنگ  میں تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ،پہلے نمبر پر بھارتی باؤلر جسپریت بومرا براجمان ہیں ،جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔اسی طرح افغانستان کے سپنر مجیب الرحمن تیسرے پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے باؤلر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر قابض ہیں ،جبکہ جنوبی افریقہ کے کاگسی رباڈا دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ تاہم آئی سی سی ٹی 20 میں باؤلرز کی دوڑ میں افغانستان کے باؤلر  راشد خان سب سے آگے موجود ہیں ۔