آئی سی سی نے پاک سری لنکاٹیسٹ سیریزکےلیےآفیشلزکااعلان کردیا

آئی سی سی نے پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریزکےلیےآفیشلز کا اعلان کردیا
دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے ۔
پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی،سری لنکا کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچوں کی سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ سیریز میں عالمی شہرت یافتہ امپائرنگ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ جبکہ آن فیلڈ امپائرز کی ذمے داریاں رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف نبھائیں گے۔ سیریز میں تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے اور بروس اوکسن فورڈ اورجوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائراوراحسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔یاد رہے کہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

وا ضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم 9 دسمبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔11 دسمبر سے پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے ۔