پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ تقریب آج لاہورمیں ہوگی

پی ایس ایل 5 کی ڈرافٹنگ تقریب آج لاہورمیں ہوگی
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ تقریب آج لاہورمیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں سات سے ذائد غیرملکی اور 500 کے قریب قومی کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے ۔ ہاشم آملہ ،جیسن رائے، ارشدخان جیسے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے ۔
پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ 2020 کے دوران ملک کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا ۔جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آج ہوگی . پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگااورسب سے پہلے کوئٹہ کھلاڑی منتخب کرے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہور قلندرز دونوں کی نظریں جیسن رائے پر ہیں جبکہ لاہور قلندرز کولن انگرم یا کرس لین کو بھی منتخب کرسکتی ہے ۔پلاٹینم میں تیسری باری ملتان سلطانز ، چوتھی باری اسلام آباد یونائیٹڈ اور پھر کراچی کنگز کی باری ہوگی۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور کے پاس ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری پہلے ہی موجود ہیں اس کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی پھر اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخر میں ملتان سلطانز کھلاڑی منتخب کریں گے۔ گولڈ کیٹیگری میں لاہورقلندرز ، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک ایک جبکہ کراچی کنگز دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی ۔ اس کے بعد سلور ، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔