کوشش ہو گی سری لنکا کے خلاف دورہ آسٹریلیا کی غلطیاں نہ دہرائیں:اظہرعلی

کوشش ہو گی سری لنکا کے خلاف دورہ آسٹریلیا کی غلطیاں نہ دہرائیں:اظہر علی
لاہور: ٹیسٹ کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی سری لنکا کے خلاف دورہ آسٹریلیا کی غلطیاں نہ دہرائیں، ہمیں جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔
ٹیسٹ کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات امیدوں کے مطابق نتائج نہیں آتے،جہاں اچھی کرکٹ کھیلی وہاں سے فائدہ نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہ آسٹریلیا کے خلاف مثبت سوچ کے ساتھ گئے مگر بدقسمتی سے ناکامی ہوئی ۔شاہین شاہ اور نسیم شاہ کی باؤلنگ اچھی تھی،ہمارے نوجوان باؤلرز اچھے ہیں انہیں وقت دینے کی ضرورت ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کافی اچھا کھیلے ،ہم باؤلنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکے،بلے باز میچ وننگ اننگز نہیں کھیل سکے،رن ریٹ پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ،آنے والی سیریز میں کافی چیزوں کو بہترکرنا ہے ،اچھا شگون ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے ،عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ ہو رہی ہے جس پر تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں،ہمیں جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ایسا نہیں ہے کہ میرے بلے پر بال نہیں لگ رہا،بد قسمتی سے رنز نہیں ہو رہے ،مجھے پتہ ہے کہ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے،آسٹریلیا میں کم بیک کرنا آسان نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس دیں ،کوشش کریں گے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دورہ آسٹریلیا والی غلطیاں نہ ہوں،ہمیں جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔