انسٹاگرام نےصارفین کیلئے ایک نیا فیچرمتعارف کروادیا

انسٹاگرام نےصارفین کیلئے ایک نیا فیچرمتعارف کروادیا
ویب ڈیسک : معروف کمپنی انسٹاگرام نے صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز پر کمنٹس کے حوالے سے مزید کنٹرول دینے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔
فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین پوسٹوں کے اوپری حصے میں تبصرے پِن کرسکتے ہیں ۔ اگرچہ اس خصوصیت کو پہلے محدود رسائی حاصل تھی ، لیکن اب یہ پلیٹ فارم سب کے لئے دستیاب ہے۔  اس مقصد کے لیے کمنٹس پن کرنے کے فیچر کی آزمائش رواں سال مئی میں کمنٹ فلٹرنگ ٹولز کے ساتھ شروع کی گئی تھی اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔ یہ فیچر بہت سیدھا ہے جب آپ کسی کمنٹ پر سوائپ کریں گے تو رئیپلائی، رپورٹ اور ڈیلیٹ کے ساتھ پن آپشن نظر آئے گا ۔ آپ کسی کمنٹ کو سیکشن کے ٹاپ پر پن کریں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اسے نمایاں کررہے ہیں اور دیگر افراد کی بات چیت کو اپنی مرضی کی سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔
انسٹاگرام نے ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں کے تجربات میں کافی نئی خصوصیات اور بہتری شامل کی ہے۔ یہ ایک الگھورتھم کے تحت کام کرنے والے سیکشن کے لیے کارآمد اپ ڈیٹ ہے اور ا سے لوگوں کے توہین آمیز کمنٹس کی روک تھام میں مدد مل سکے گی۔
 
 
اس سے قبل بھی انسٹاگرام میں صارفین کو آن لائن بدزبانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے جاچکے ہیں۔ جیسے انسٹاگرام میں ایک فیچر کے تحت صارفین کو اس وقت خبردار کیا جاتا ہے جب سوشل میڈیا سائٹ کو لگے کہ فوٹو یا ویڈیو پوسٹ کا کیپشن قابل اعتراض ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی تحریر کو خیال سے لکھ کر پوسٹ کرنے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ دیگر افراد کی بدزبانی کا شکار نہ ہوسکیں ۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے نتائج کافی حوصلہ بخش رہے تھے۔
فیس بک میں تبدیلیوں کے ساتھ  انسٹاگرام نے شفافیت کی مزید خصوصیات بھی حاصل کرلی ہیں جو آئندہ صدارتی انتخابات کے دوران مدد کے لئے بنائی  گئیں ، جس میں سیاسی اشتہاروں کے لئے معاوضے کو غیر فعال کرنے کا آپشن بھی شامل ہے۔