وفاقی حکومت کا الیکٹرو میڈیکل آلات کی تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات لینےکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا الیکٹرو میڈیکل آلات کی تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات لینےکا فیصلہ
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے الیکٹرومیڈیکل آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرومیڈیکل اور انجینئرنگ آلات کی مقامی سطح پر تیاری کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی  ہے ، وزارت سائنس وینٹی لیٹرز کے بعد دیگر آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے متحرک ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے  الیکٹرو میڈیکل آلات کی تیاری کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ماہرین پر مشتمل 18 رکنی کمیٹی قائم کردی ، بریگیڈریٹائرڈ طارق جاوید کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے ،کمیٹی میں نسٹ، این ای ڈی سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے ماہرین شامل ہیں ۔ کمیٹی الیکٹرو میڈیکل آلات کی تیاری کیلئے انڈسٹری کی رہنمائی کرے گی ، وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور پی پی ایز کی مقامی سطح پر تیاری شروع ہوچکی ہے۔ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد آلات کو بیرون ملک درآمد کیا جائے گا۔