ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے برطانیہ نے چین سے منہ موڑ لیا

ٹرمپ کی خوشنودی کیلئے برطانیہ نے چین سے منہ موڑ لیا
لندن : چینی کمپنی ہواوے کے کی تمام فائیو جی کِٹس دو ہزار ستائیس تک برطانیہ سے ختم کردی جائیں، برطانوی حکومت نے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے سے فائیو جی سامان کی خرید پر پابندی لگا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت نے بھی چین سے منہ موڑ لیا، برطانوی حکومت نے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے سے فائیو جی سامان کی خرید پر پابندی لگا دی۔ کمپنیوں کو ہواوے سے خریدا ہوا سامان بھی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
برطانوی موبائل پر ووائیڈرز پر یہ پابندی رواں سال کے اختتام سے شروع ہوگی، حکومت نے 2027تک ہواووے کے تمام گئیر ختم کرنے کا حکم بھی دیاہے۔برطانوی حکومت کی جانب سے ہواوے سے سامان کی خرید ختم کرنے کا یہ فیصلہ امریکا کی چین پر پابندیوں کے بعد سامنے آیاہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے جنوری میں چین کی کمپنی ہواوے کو ملکی فائیو جی نیٹ ورک میں محدود کردار دینے کا اعلان کیا تھا۔۔برطانوی حکومت کے اس اعلان کے بعدچین کیساتھ اس کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔