فیس بک نے طالب علموں کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

فیس بک نے طالب علموں کے لیے  نیا فیچر متعارف کروادیا۔
نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے یونیورسٹیز کے طالب علموں کے لیے زبردست نیا فیچر متعارف کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے طالب علموں  کواپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رکھنے کے لیے انتہائی اہم فیچر ’کیمپس‘ متعارف کروادیا۔
جس میں طالب علموں کو ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی اور اس نئی پروفائل میں نام، پروفائل پکچر اور دوسری تمام  معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی تاہم وہ ان معلومات کو ترمیم کرکے اپنی کلاس، مضامین اور دوسری تفصیلات اس میں شامل کرسکتے ہیں۔جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے تحت  طالب علموں کے لیے نیوزفیڈ بھی الگ سے ہو گی جس پر ان کے تعلیمی ادارے کے متعلق ادارے کی انتظامیہ اور طالب علموں کی جانب سے پوسٹ کی جائیں گی۔
فیس بک کی طرف سے نوجوانوں کو واپس اپنی طرف راغب کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔کیوں کہ آج کل کے نوجوان فیس بک چھوڑ کر ٹک ٹاک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
یہ فیچر اس وقت امریکہ کے 30کالجز و یونیورسٹیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے جن میں بران، ڈوک، جارجیا سٹیٹ، جانز ہوپکنز، یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور دیگر شامل ہیں۔