ایف آئی اےاور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

ایف آئی اےاور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق ہوگیا، فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا معاہدہ ہوگیا ، ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فیس بک انتظامیہ سے معاہدہ کیا، معاہدے کے تحت فیس بُک انتظامیہ سائبر کرائم ونگ کے ساتھ ڈیٹا شئیر کرے گی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے سائبرکرائم کے خاتمے کیلئے ایف بی آئی پالیسی کے تحت رابطے کی حامی بھر لی جبکہ سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کرلیا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کے ڈیٹا شیئرکرنے میں باہمی تعاون اور سائبر کرائم بیداری پر بھی گفتگو کی گئی۔فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گی اور فوکل پرسنز سائبر کرائمز کی تحقیقات کیلئے ضروری اعداد وشمار حاصل کرنے کیلئے فیس بک سے رابطہ کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوکل پرسنز خاص طور پربچوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے سائبر کرائمز کے اعداد شمار کیلئے رابطہ کریں گے۔