جرمنی میں سائبر حملہ خاتون کی جان لے گیا

جرمنی میں سائبر حملہ خاتون کی جان لے گیا
برلن: جرمنی میں سائبر حملے کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے سسٹم نہ چلنے کے باعث خاتون کے علاج سے معذرت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے کے مطابق موذی مرض سے لڑنے والی خاتون کو رات طبیعت خراب ہونے کے بعد یونیورسٹی کلینک لایا گیا جہاں سائبر حملے اور سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے انتظامیہ نے اُن کے علاج سے معذرت کی۔خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے دوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جب اسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔
سائبر کرائم یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ "ہم نے ہیکنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، کام میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی"۔انہوں نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسپتال کے آپریٹنگ سسٹم کو ہیک کیا جس کی وجہ سے انتظامیہ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جرمنی کے پراسیکیوٹر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔