انسٹاگرام نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

انسٹاگرام نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
سڈنی :فیس بک کے فوٹو شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام میں کے صارفین ہوجائیں تیار ، کمپنی نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹا فیچر میں اہم تبدیلی کی جارہی ہے جس کے تحت صارفین اپنی پوسٹ کے لائیکس فیچر پر پرائیویسی لگا سکیں گے ۔اس فیچر میں صارف اپنی پوسٹ پر آنے والی لائیکس کی تعداد کو صرف منتخب افراد کے لئے مخصوص کرسکتے ہیں۔انسٹاگرام کا یہ فیچر ابھی صرف کینیڈا، آسٹریلیا ، برازیل ، نیوزی لینڈ ، اٹلی ،جاپان اور آئرلینڈ کے منتخب صارفین کے لئے ہے لیکن یہ جلد ہی تمام صارفین کے لئے متعارف کروادیا جائے گا ۔

اس فیچر میں منتخب صارفین کو ایک بینر دکھائی دے گااورصارفین اپنی شئیرکی گئی اسٹوریز اور ویڈیوز پر ہونے والے لائکس اور ویوز دیکھ سکیں گے لیکن فالوورز اس پوسٹ کی لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے ۔اس حوالے سے انسٹا گرام نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے اس نئے فیچر کے بارے میں صارفین سے رائے بھی لیں گے کہ انہیں اس سے کتنا فائد ہ ہوا ہے ۔