پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون ،سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون ،سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں پر موبائل فون اور سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔

 سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ذوالفقار علی بھٹی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے اسکولوں میں موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنا لازمی ہے۔اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق 16 سال سے کم عمر بچوں پر ہوگا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔