ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ، پاکستانی ایگزیگٹو تانیہ ایدروس مستعفیٰ

ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ، پاکستانی ایگزیگٹو تانیہ ایدروس مستعفیٰ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ کے سلسلہ میں گوگل کی پاکستانی ایگزیگٹوتانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا۔
وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا اسی سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان آج "ڈیجیٹل پاکستان" مہم کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ کے سلسلہ میں گوگل کی پاکستانی ایگزیگٹوتانیہ ایدروس نے استعفیٰ دے دیا ہے اور تانیہ ایدروس سنگاپور سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔تانیہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ویژن کی سربراہی کریں گی۔حکام کے مطابق مہم کے تحت حکومتی اداروں کو کاغذوں سے پاک یعنی پیپر لیس بنایا جائے گا اور مہم کے تحت سرکاری اداروں کے درمیان خط و کتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔"ڈیجیٹل پاکستان" مہم کی افتتاحی تقریب آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگی۔جس میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق، اعوان و دیگر شریک ہوں گے۔"ڈیجیٹل پاکستان" منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہوگا۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل وژن پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے ہے،پاکستان میں ہونے والےتمام سرکاری اقدامات کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا،ڈیجیٹل انفراسکٹچر،ای گورنمنٹ،ڈیجیٹل اسکلز  اورکاروبار کو فروغ ملے گا،تانیہ ایدروس آج میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر تین ماہ میں کام مکمل کیا۔