موٹرولا نے پہلا 64 میگاپکسل فون متعارف کروادیا

موٹرولا نے پہلا 64 میگاپکسل فون متعارف کروادیا
بیجنگ: موٹرولا نے اپنا پہلا 64 میگا پکسل بیک اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق موٹرولا ون ہائپر فون میں بیٹری لائف، کیمرا کارکردگی پر توجہ دینے کے ساتھ پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔یہ فون 6.5 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں  پکسل ریزولوشن دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر ڈوئیل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس مکیمرا 64 میگا پکسل ہے جبکہ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا بھی موجود ہے۔فرنٹ پر 32 میگا پکسل پوپ اپ کیمرا دیا گیا اس کے فرنٹ اور بیک دونوں جانب کیمروں میں نائٹ ویژن موڈ موجود ہے جو کم روشنی میں بھی تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے یہ ایک منفرد فیچر ہے جو عام طور پر سیلفی کیمروں میں نہیں ہوتا۔یادرہے کہ اس سے قبل شیاؤمی، رئیل می اور سام سنگ بھی 64 میگا پکسل بیک کیمرے والے فون متعارف کراچکے ہیں۔

اس فون کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں 4 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج اور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 675 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس فون کا ڈیزائن واٹر ری پیلنٹ ہے اوراس کے بیک پرفنگر پرنٹ سنسربھی موجود ہے اسی طرح 4000 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔کمپنی کاکہنا ہے کہ 10 منٹ چارج سے فون کو 12 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ آدھے گھنٹے میں فون 50 سے 75 فیصد تک چارج ہوسکتا ہے۔ابتداء میں یہ فون امریکا اور چند یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے تاہم آنے والے سالوں میں اسے ایشیائی ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا ۔اس فون کی قیمت 400 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔