اردن :گھرمیں آتشزدگی سے 13 پاکستانی جاں بحق

اردن :گھرمیں آتشزدگی سے 13 پاکستانی جاں بحق
عمان : اردن کے شہرکرامہ کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی تارکین وطن جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے سول ڈیفنس حکام کے  مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ آج صبح الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامہ میں پیش آیا جہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔آگ لگنے سےدونوں خاندان کے  8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔