جی این این سوشل

پاکستان

حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی : عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دو ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور کے مخلتف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت سکتے ہیں ، امپائر ان کے ساتھ ہیں، پیسا بھی چل رہا ہے ، الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ، اس کے باوجود ہمیں ان کو شکست دینی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے غلط کام کیا تو لوگ ساری زندگی آئی جی پنجاب پر انگلیاں اٹھائیں گے ،لوٹے ضمیر بیچ کر اپنے حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو شکست دینا فرض ہے ، یہ ضمنی انتخاب میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے لٹیروں کو ملک پر مسلط کیا گیا،  مشرف نے ان ساروں کی چوری معاف کی اور این آر او دے دیا، جب ان کا احتساب ہوتاہے یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، پہلے جب ا ن کا احتساب ہونے لگا تو یہ دونوں سعودی عرب بھاگ گئے،  اس بار جب احتساب ہونے لگا تو نوازشریف، ان کا سمدھی ،بیٹا بھی باہر بھاگ گیا، 30 سال تک دوخاندانوں نے ملک پر حکومت کی اور ملک کو لوٹا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معیشت نیچے اور مہنگائی آسمان پر ہے،کیا یہ حکومت مہنگائی کم کرسکی؟ معیشت سنبھال سکی ؟  شہباز شریف نے اسپیڈ سے مہنگائی کی اور اسپیڈ سے معیشت تباہ کی، ان کا صرف ایک ہی مقصد تھا ، انہوں نے آتے ہی این آر او ٹولیا،  11 سو ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ، یہ قوم سازش کرنے والوں کو معاف نہیں کرےگی۔

ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند مدار میں داخل

چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ خلا کا سفر کرنے والا پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند مدار میں داخل ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کا وکلاء پر تشدد، پاکستان بار کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں ہڑتال کی کال

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مطالبات پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج جو نوبت آئی ہے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کا  وکلاء پر تشدد، پاکستان بار کونسل  کی جانب سے  ملک بھرمیں ہڑتال کی کال

لاہور میں پولیس اور وکلا کے درمیان شدید جھڑپ، پاکستان بار کونسل نے ملک بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اورصدرسپریم کورٹ بارکی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےمطالبات پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج جو نوبت آئی ہے چیف جسٹس اس کے ذمہ دار ہیں، ہم پورے ملک کے وکلاء کو لاہور میں اکٹھا کریں گے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری سپریم کورٹ بار علی عمران شاہ نے کہا کہ لاہور انتظامیہ وکلا پر مسلسل شیلنگ کرتی رہی اور متعدد وکیلوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ احسن بھون بھی پولیس تشدد اور شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں، وکلا کے مطالبات نہ ماننے کی وجہ سے یہ حالات بنے ہیں۔

اس حوالے سے صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے، چیف جسٹس کا موقف ہے کہ ہائیکورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ لاہور کے وکلا کے مطالبات سابق اورموجودہ چیف جسٹس جان بوجھ کرناکام بنا رہے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کا ایجنڈا سمجھنے سےقاصرہوں۔ وکلا کےساتھ اپنایا گیا رویہ خود دہشتگردی ہے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں چھپ کربیٹھے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت جس طرح اقتدارمیں آئی سب جانتے ہیں۔

شہزاد شوکت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چیف جسٹس کی بلیک میلنگ میں آکرتشدد کررہی ہے، چیف جسٹس ہائی کورٹ سن لیں اب ان سے مذاکرات نہیں ہونگے، چیف جسٹس صاحب ماڈل کورٹس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll