جی این این سوشل

تجارت

کاروباری ہفتے کا پہلا دن، ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،کرنسی ڈیلرز

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کاروباری ہفتے کا پہلا دن، ڈالر کی قیمت میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق حالیہ ہفتے کی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کمی ہو گئی۔ اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278روپے 60 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر 278 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کانگو میں صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

فوج نے بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرکے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کانگو میں  صدر کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام

افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے تاہم اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ریکسیو ٹیمیں صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد صدر ابراہیم رئیسی کے بچنے اور زندہ ہونے کی توقعات کم ہیں۔

دوسری طرف ایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ ای نے ہیلی کاپٹر حادثے پر کہا ہے کہ صدر رئیسی کی سلامتی کیلئے دعاگو ہوں۔ واقعے سے ملکی انتظامی معاملات متاثر نہیں ہوں گے،شہریوں کو ملکی معاملات پر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll