جی این این سوشل

پاکستان

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے، بیرسٹر سیف

بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں، مشیر اطلاعات

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار  شہباز شریف اور مریم نواز ہوں گے، بیرسٹر  سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبرپختونخوا میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گے۔

محمد علی سیف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ میں سابق خاتون اول کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہے، انھیں کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف اور  مریم نواز ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات آ رہی ہیں۔ بنی گالہ کا انتظام خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کئے جائیں۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔توشہ خانہ کے قیمتی تحائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلیٰ کی منصب پر فائز ہو گئیں۔

پاکستان

جسٹس امین الدین خان جج کمیٹی کے تیسرے رکن نامزد

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو ججوں کی کمیٹی کا تیسرا رکن نامزد کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس امین الدین خان جج کمیٹی کے تیسرے رکن نامزد

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو ججوں کی کمیٹی کا تیسرا رکن نامزد کیا ہے ۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے آج جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق چیف جسٹس نے 2024 کے آرڈی نینس نمبر 8 کے تحت ترمیم شدہ سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کی دفعہ دو کی شق ایک کے تحت ججوں کی کمیٹی کی ساخت میں تبدیلی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

ایکٹ کے تحت کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان ، سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کا نامزد کردہ جج شامل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پر دستخط کر دیئے۔

سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس میں ایکٹ کے تحت کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان ، سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کا نامزد کردہ جج شامل ہو گا۔

جاری آرڈیننس میں پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کےسیکشن تھری میں ترمیم کی گئی ہے ۔

سیکشن تھری کی ذیلی شق 2کےتحت سماعت سےقبل مفادعامہ کی وجوہات دیناہوں گی ، پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں آرڈیننس کےذریعےسیکشن 7اےاوربی کوشامل کیاگیا ہے۔

 آرڈیننس میں سیکشن 7اےکےتحت ایسےمقدمات جوپہلےدائرہونگے انہیں پہلےسناجائے گا، کوئی عدالتی بینچ اپنی باری کےبرخلاف کیس سنےگا تووجوہات دینا ہوں گی ، سیکشن 7بی کےتحت ہرکیس، اپیل کی ریکارڈنگ ہوگی اورٹرانسکرپٹ تیارکیاجائے گا۔ 

 آرڈیننس کے تحت عدالتی کارروائی کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ عوام کیلئےدستیاب ہوگی۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

الرٹ میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 27 ستمبر سے ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور بھکر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll