جی این این سوشل

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پاکستان

علی پرویزملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی پرویز نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مسلم لیگ ن کے منتخب رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدراسلام آباد میں تقریب حلف برداری ہوئی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک سے وزیر مملکت برائے خزانہ کے عہدے کاحلف لیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد ایم این اے علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایم این ایز نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے نومنتخب ایم این اے علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پریہودی عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیاجو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے آج صبح ایک مسلح شخص کو جو واضح طور پر یہودیوں عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھاگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے سکولوں  میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 14 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند دنوں  میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے تعطیلات کا ابتدائی شیڈول بھی تیار کر لیا ہے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی گرمی کی شدت میں بہت انتہاء اضافے کے بعد صوبائی حکومت نے تعطیلات کے حوالے سے جلد اعلان پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں پنجاب سے پہلے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll