جی این این سوشل

پاکستان

ضمنی انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں پولنگ جاری

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضمنی انتخابات: قومی و صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں پولنگ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 2 ،2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ووٹنگ ہو رہی ہے جبکہ پنجاب کی 12 صوبائی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی 2،2 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

پنجاب اور بلوچستان کے چند انتخابی اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ ان شہروں میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفر وال، بھکر، صادق آباد، علی پور چٹھہ اور کوٹ چٹھہ و دیگر شامل ہیں۔

پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر موبائل سروس اور انٹرنیٹ عارضی طور پر معطل رہے گی۔یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے گیا گیا۔

انتخابات کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اہلکار انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ انتخابی مواد بھی تحویل میں نہیں لیں گے۔ سول فورسز اور فوجی اہلکار پولنگ کے عمل میں غیر جانبدار رہیں گے۔  

صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ مانیٹرنگ سنٹر نتائج موصول ہونے تک کام کرے گا۔

علاوہ ازیں 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب اور ایک میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سول آرمڈ فورسز اور آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے۔ گزشتہ روز حکومت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے گئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے لیے پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ضمنی الیکشن2024 کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے تیار ہے،پنجاب کے 2599پولنگ سٹیشنز میں سے 419اانتہائی حساس جبکہ1081حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ 663مردانہ، 649زنانہ، 1289مشترکہ پولنگ سٹیشنزپر موجود الیکشن عملے کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے، کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے۔

آئی جی نے کہا کہ الائیڈ محکموں، آرمڈ فورسز، سکیورٹی اداروں کے تعاون سے پرامن اور شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے۔ووٹرز، پولنگ عملے، شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز، سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہیں۔

دنیا

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث تبریز شہر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان اور ایران کے صوبے مشرقی آذر بائیجان کے گورنر رحمت کلمتی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی سوار تھے۔

اب ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس وقت محمد مخبر ایران کے نائب صدر کی ذمہ داریاں انجام دے ہیں اور آئین کے مطابق اب محمد مخبر ایران کے صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں،مقامی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

امریکہ کی جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈیو ہیجرز اور 45 سالہ آرون فرائر کی لاشیں ایک غوطہ خور ٹیم نے اینکریج سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب مغرب میں نونڈلٹن کی اتھاباسکن کمیونٹی کے قریب سکس میل جھیل میں طیارے کے اندر پائی تھیں۔لاشوں کو اینکریج میں سٹیٹ میڈیکل ایگزامینر آفس بھیجا جائے گا۔

فوجیوں نے طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں کی لیکن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الاسکا کے قریب ٹیلوکرافٹ بی سی 12طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

 ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی،ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلی کاپٹر حادثہ، آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی تلاش جاری ہے،دوسری جانب آیت اللہ خامنہ ای کی زیرصدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامہ اجلاس جاری ہے،ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام کو صدر کی سلامتی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ  ملک کے انتظامی معاملات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوگی۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا،  ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر نے حادثے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی، ہیلی کاپٹر میں سوار چند افراد سے رابطہ ہوا ہے، امید ہے کہ تمام سوار بخیریت ہوں گے۔

 ایرانی وزیر داخلہ نے صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزیرداخلہ احمد وحیدی نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں، موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll