جی این این سوشل

دنیا

بھارتیہ جنتاپارٹی پر انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مذہب کارڈ کا الزام

ہوشیارپورمیں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے گزشتہ دس سال کے دوران کچھ نہیں کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتیہ جنتاپارٹی پر انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مذہب کارڈ کا الزام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بھارتیہ جنتاپارٹی پرالزام عائد کیاہے کہ وہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے۔

ہوشیارپورمیں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے گزشتہ دس سال کے دوران کچھ نہیں کیا۔

بھگونت مان نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے عام آدمی کومہنگائی اور بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیاجبکہ مودی حکومت کے سرمایہ دارخیرخواہوں نے بھرپورفائدے حاصل کئے۔

 

علاقائی

ہیٹ ویو،پنجاب کے اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹ ویو،پنجاب   کے  اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبے میں درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسکولوں کو طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 1 جون سے 14 اگست تک سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، تاہم ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll